چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کی کارگردگی مایوس کن رہی وسیم اکرم

چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کی کارگردگی مایوس کن رہی وسیم اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                    لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتا ن اور مایہ ناز باﺅلر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا مایوس کیا ہے ٹیم سے اس طرح کی کارکردگی کی ہرگز امیدنہ تھی ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستانی ٹیم کو فیورٹ ٹیم قرار دیا تھا کیونکہ میرے خیال میں ٹیم میں شامل کھلاڑی ایونٹ جیتنے کی صلاحیت رکھتے تھے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس سے قبل اس ایونٹ میں اتنی بری کارکردگی پاکستان نے کبھی نہیں دکھائی ناقص کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر نکال دینا چاہئیے اور ورلڈ کپ کے لئے ٹیم میں نئے خون کو شامل کیا جانا اب وقت کی ضرورت ہے اگر اس وقت ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل نہ کیا گیا تو ہم ورلڈ کپ کے لئے بہترین ٹیم تیار نہیں کرسکیں گے وسیم اکرم نے کہا کہ ٹیم نے تینوں میچوں میں شکست کھائی اور تمام میچوں میں پاکستانی بیٹنگ ناکام رہی اگر پاکستانی ٹیم بھارت سے ہی کامیابی حاصل کرلیتی تو شائقین کا غصہ ٹھنڈا ہوجاتا سابق کپتان نے کہا کہ ٹیم کے کپتان کو بھی تبدیل کر نے کا وقت آگیا ہے کیونکہ وہ ٹیم کو ساتھ لیکر چلنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں بورڈ نے ان کو بہت آزمالیا اب ان کو نہیں آزمانا چاہئیے سابق کپتان نے کہا کہ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی ضرورت ہے اور یہ بورڈ کا کام ہے کہ وہ کن کھلاڑیوں کو تبدیل کرتی ہے وسیم اکرم نے کہاکہ ہمیں بھارت سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے ان کی ٹیم میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑی شامل ہیں اور ان کی کارکردگی قابل تعریف ہے ۔