مٹھی بھر شدت پسند اٹھارہ کروڑ پاکستانیوں کو یرغمال نہیں بناسکتے،سعادت انیس

مٹھی بھر شدت پسند اٹھارہ کروڑ پاکستانیوں کو یرغمال نہیں بناسکتے،سعادت ...

  



                                     لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنمااورپی پی161سے ممکنہ امیدوار سعادت انیس بھٹی نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ پرپاکستانیوں کارنجیدہ اورمضطرب ہونافطری ہے شرپسندوں نے چھپ کروار کیا،ان ڈرپوک عناصر کاشرمناک اورعبرتناک انجام اٹل ہے مٹھی بھر شدت پسنداٹھارہ کروڑپاکستانیوں کویرغمال نہیں بناسکتے قائداعظم ؒ کی تاریخی قیام گاہ اورفرنیچر کوبارودسے اڑاناصرف دہشت نہیں بلکہ وحشت اور درندگی ہے یہ درندے عنقریب قانون کی گرفت میں ہوں گے پاکستانیوں کے قومی ورثہ پرحملے میں ملوث شرپسندوں کواپنی یہ مذموم جسارت بہت مہنگی پڑے گی وہ جوہرٹاﺅن میں پی پی161کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات کے اعزازمیں ظہرانہ سے خطاب کررہے تھے سعادت انیس بھٹی نے مزید کہا کہ پاکستان کی منتخب آئینی حکومت قیام امن کیلئے مذاکرات کی حامی ہے مگرجوریاست کیخلاف ہتھیاراٹھائے گااوربیگناہ شہریوں کوبم مارے گاان کے ساتھ طاقت کی زبان میں بات کی جائے گی بلوچستان کوامن وآشتی کاگہوارہ بنانے کیلئے وفاق اپنے آئینی کردار کی روسے صوبائی حکومت کی بھرپورمددکرے گاانہوں نے کہا کہ ایٹمی پاکستان کے غیورعوام ماضی میں دہشت گردوں سے مرعوب ہوئے اورنہ آئندہ خوفزدہ ہوں گے پاکستان کی نومنتخب حکومت اپنی مددآپ کے تحت مختلف صوبوں اورشہروں سے دہشت گردی کے ناسور کانام ونشان مٹادے گی انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت امن کی خواہاں ہے

 اسے ان کی کمزوری نہ سمجھا جائے ۔وزیراعظم میاں نوازشریف سے خادم پنجاب میاں شہبازشریف تک ہماری پرعزم قیادت پاکستان میں امن وامان کی بحالی اورخوشحالی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...