قومی وقار پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو کٹہرے میں لایا جائے،(ق) لیگ

قومی وقار پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو کٹہرے میں لایا جائے،(ق) لیگ

  



                            لاہور (جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے زیر اہتمام مسلم لیگ ہاﺅس میں منعقدہ ہنگامی اجلاس میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی رہائشگاہ پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سینئر راہنماﺅں میاں محمد منیر ،میاں عبدالستار ایڈووکیٹ ، خواجہ طاہر ضیاء، سیمل کامران ،عالمگیر ایڈووکیٹ ، سجاد بلوچ ، رانا محمد ریاض نصیر آرائیں،راجہ اظہرودیگر نے کہا کہ قائد ؒ کی ریذیڈنسی پر حملہ سے روح زخمی ہوئی دہشت گرد پہاڑوں کے اوپر ہوں یا پہاڑوں کے اندر انہیں ریاستی طاقت کے ذریعے کچل دینے اور عبرت کا نشان بنا دینے کا وقت آگیا ، ق لیگ کے راہنماﺅں نے وفاقی حکومت اور بلوچستان کی صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا قومی وقا ر پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو کٹہرے میں لایا جائے حملہ منظم ساز ش کے تحت ہوا ، غیر ملکی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ، اجلاس میں کوئٹہ میں میڈیکل کالج میں دہشت گردی اور معصوم طالبات کی شہادت پر بھی گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...