توانائی بحران نے معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا،شوکت عزیز

توانائی بحران نے معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا،شوکت عزیز

  



                                    لاہور(پ ر ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران نے قومی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث صنعتی اور زرعی شعبے پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور تجارتی و معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں بلاشبہ توانائی کے بحران پر قابو پاکر کاروباری اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے اور بجلی کی کمی دور کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غربت اور بیروزگاری پر قابو پاناا ور امن و امان کا قیام مسلم لیگ ن کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...