حکومت بحرانوں کا مقابلہ کرنے کے لئے فوری آل پارٹیز کانفرنس بلائے،میاں آصف

حکومت بحرانوں کا مقابلہ کرنے کے لئے فوری آل پارٹیز کانفرنس بلائے،میاں آصف

  



                            لاہور( پ،ر )سینئر سیاستدان و سابق وزیر مملکت برائے انڈسٹریز میاں محمد آصف نے ملک کو درپیش سنگین چیلنجز سے نمٹنے اور متفقہ قومی پالیسی بنانے کیلئے حکومت سے فوری آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں انفرادی نہیں اجتماعی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ‘ کوئٹہ میں دہشتگردی کا واقعہ اور زیارت میں قائد اعظم ؒ کی رہائشگاہ پر حملہ انتہائی الارمنگ ہے اپنے ایک بیان میں میاں محمد آصف نے کہا کہ پاکستان آج جن خطرات اور مسائل میں گھرا ہوا ہے حکومت تنہا ان مسائل سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکتی اسکے لئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنے کیلئے ایک میز پر بیٹھنا ہوگا ملک کو درپیش سنگین چیلنجز سے نمٹنے اور آئندہ کے لئے قومی پالیسی بنانے کے لئے حکومت بلا تاخیر آل پارٹیز کانفرنس کال کرے انہوں نے کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ میں معصوم جانوں کے ضیاع اور بانی پاکستان کی ریذیڈنسی پر حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا سفاک عمل کرنے والے کسی طرح بھی مسلمان نہیں ہو سکتے پاکستانی قوم کی ہمت اور حوصلے چٹانوں سے مضبوط ہیں انشا اللہ پوری قوم متحد ہو کر دہشتگردوں کو شکست فاش سے دوچار کر ےگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...