بولان میڈیکل کی بس پر حملہ افسوسناک ہے،قاضی احمد سعید

بولان میڈیکل کی بس پر حملہ افسوسناک ہے،قاضی احمد سعید

  



                        لاہور( پ ر) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بولان میڈیکل کی بس پر حملہ بہت ہی افسوسناک اور بہت بڑا المیہ ہے اور موجودہ حکومت کے لئے پوری دنیا میں ذلت کا باعث بھی ہے پاکستان پیپلز پارٹی ماضی میں اور مستقبل میں بھی ان دہشتگردوںکے خلاف موجودہ حکومت سے ہر طرح کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے اور جو لوگ ان واقعات کے ذمہ دار ہیں ان کو سزادینے کے لئے ہر طرح کا تعاون کرنے کے لئے آج بھی تیار ہے۔ پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کیا ہے اوربڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کیا وہ اب بھی ان لوگوںکا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...