موجودہ حکومت بجلی بحران حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی،ثمینہ گھرکی

موجودہ حکومت بجلی بحران حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی،ثمینہ گھرکی

  



                                لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت کے پاس دہشت گردی اور ملکی مسائل سے نمٹنے کیلئے کوئی میکنزم نہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ملک میں جاری بجلی کا بحران حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی جب تک ملک میں توانائی بحران اور امن و امان کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تب تک پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری نہیں ہوسکتی انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی وجہ سے 1996ءکے بعد کوئی سرمایہ کار اپنا سرمایہ نہیں لگا رہا بلکہ یہاں پر پہلے سے موجود سرمایہ کار بنگلہ دیش، سری لنکا اور جنوبی کوریا بھاگ گئے انہوںنے کہا حکومت کو دہشت گردوں کو سختی سے کچلنا ہوگابھرپور طاقت کا استعمال کر کے دہشت گردی کیخلاف اقدامات کئے جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...