سروسز ہسپتال میں ایم آر آئی مشین نصب کی جائے، ینگ ڈاکٹرز
لاہور (جنرل رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے سروسز ہسپتال میں ایم آر آئی نامی مشین ہنگامی بنیادوں پر نصب کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے اس سلسلے میں ڈاکٹرز کی طرف سے مختلف مقامات پر بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جن میں سروسز ہسپتال میں جدید تقاضوں کے مطابق ایم آر آئی مشین کی تنصیب کا فوری مطالبہ کیا گیا ہے اسی حوالے سے ایسوسی ایشن کے راہنما ڈاکٹر عامر نے کہا کہ سروسز ہسپتال میں ایم آر آئی نامی مشین کی فوری ضرورت ہے۔