شدت پسندو ں نے زیارت نہیں ہمارے نظریات پر حملہ کیا،کامران مائیکل

شدت پسندو ں نے زیارت نہیں ہمارے نظریات پر حملہ کیا،کامران مائیکل

  



                لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنمااوروفاقی وزیربرائے پورٹ اینڈشپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں قائداعظم ؒ کی قیام گاہ ''زیارت''ہماری قومی سیاست کاقبلہ ہے اوراس کاتقدس پامال کرنیوالے شیطانوں نے ہماری قومی حمیت کوللکارا ہے بابائے قوم ؒ سے منسوب تاریخی یادگارکوتباہ کرنیوالے ان کے افکار کونہیں مٹاسکتے اس تاریخی عمارت کوبارودسے اڑانے والے بدبخت نہیں جانتے انہوں نے کس قدرسنگین جرم اورتاریخ کے ساتھ ظلم کیا ہے شدت پسندوں نے زیارت پر نہیں ہمارے نظریات پرحملہ کیا،انہیں ان کی بل سے باہر گھسیٹ لیا جائے گا اس قومی سانحہ نے چاروں صوبوں کے عوام کورنجیدہ اورمتحد کردیا افسوسناک واقعہ میں ملوث عناصر کو ملک میں دندناتے شدت پسندوں کیلئے نشان عبرت بنادیا جائے وہ

مسلم لیگ (ن)برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو کی طرف سے اپنے اعزازمیں ایک ظہرانہ سے خطاب کررہے تھے کامران مائیکل نے مزید کہا کہ پاکستان کاقومی ورثہ بلڈوز کرنیوالے شیطان صفت شدت پسندوں کاان کی قبروں تک پیچھا کیا جائے گادہشت گرداوران کے گاڈفادربھی بخوبی یہ بات جانتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان اورپاکستانیوں پرکس قدرکاری ضرب لگائی ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے حوصلے پست کرنے کیلئے قومی یکجہتی کامظاہرہ کرناہوگا طالبات پرخودکش حملے نے ثابت کردیا شدت پسندبزدل ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردہمیں ڈرانے اوربربریت کیخلاف ہماری اجتماعی آوازدبانے کاخیال د ل سے نکال دیںپاکستان کے غیور عوام نڈر وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں دہشت گردوں کوشکست دیں گے اورسرزمین پاک سے بدامنی اوربدعنوانی کاصفایاہوجائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...