بارش کے باعث میٹروبس سٹیشنوں کے برقی زینے کام کرنا چھور گئے مسافر پریشان

بارش کے باعث میٹروبس سٹیشنوں کے برقی زینے کام کرنا چھور گئے مسافر پریشان

  



               لاہور(جنرل رپورٹر)میٹروبس سروس کے مختلف ،گجو متہ سے داتا دربار تک تمام اسٹیشنوںپر الیکٹریکل زینے خراب ہوگئے ہیں لہٰذا انہوںنے کام کرناچھوڑ دیاہے جس کے باعث مسافروںکو زمین سے اسٹیشنوںتک جانے کے لئے کڑی دشواری کاسامنا ہے بتایاگیاہے کے زیادہ ترزینے بارش کاپانی پڑنے سے خراب ہوئے ہیں،جن کی درستگی کے لئے چائنہ سے پرزے سے منگوائے جائیں گے جس کے لئے ایک ہفتہ درکا ہوگا،اس طرح کئی جنریٹر بھی بند پڑے ہیں اس صورتحال کے باعث بزرگ اور کمزور اور بیمار مریضوں کے لئے میٹروبس پر سفر کرنے کے دروازے بند ہوگئے ہیںبتایاگیاہے کہ بارش کاپانی پڑجانے سے گجومتہ سے داتادربارتک کے درمیان 15سے زائد اسٹیشنوںپر برقی زینے خراب ہو گئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1