پاکستان کی خبر پر ایکشن،بیروزگار پٹواریوںکو بھرتی کرنے کا فیصلہ

پاکستان کی خبر پر ایکشن،بیروزگار پٹواریوںکو بھرتی کرنے کا فیصلہ

  



                لاہور (اپنے نمائندہ سے) پاکستان کی خبر پر ایکشن پٹوار کورس مکمل کرنے والے بے روزگار سند یافتہ پٹواریوں کو پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ادارے میں بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ عرفان الٰہی نے ریونیو ریکارڈ کا کورس مکمل کرنے والے پٹواریوں کو پی ایم یو ادارے میں کام کرنے کی دعوت دے دی گزشتہ روز پاکستان اخبار میں شائع ہونے والی خبر میں سند یافتہ 4 ہزار سے زائد بے روز گار پٹواریوں کی نشاندہی کی گئی جن کو سیاسی شخصیات کی سفارشات نہ ہونے کے باعث 17 سال سے نظر انداز کیا گیا تا ہم 17 سال بعد ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ پنجاب عرفان الٰہی نے ان بے روزگار پٹواریوں کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کے بعد ان کو پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ادارے میں بھرتی کرنے کی حامی بھر لی تا ہم پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ادارے کے انچارج عرفان الٰہی کا کہنا ہے کہ سند یافتہ پٹواریوں کا باقاعدہ امتحان لیا جائے گا جو کہ براہ راست وہ خود لیں گے اس کے علاوہ کمپیوٹر سے متعلقہ معلومات بھی مذکورہ پٹواریوں کو آنی چاہیے اس حوالے سے ان کی تیاری بھی کروا دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ایسے بے روز گار پٹواری اپنا سی وی جمع کروائیں ان کی قابلیت اور ریونیو فیلڈ سے وابستہ کام کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے ان کی بھرتیاں بھی کر لی جائیں گی پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے انچارج عرفان الٰہی کے اس فیصلے کی اطلاع ملتے ہی 4 ہزار سے زائد بے روزگار پٹواریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مایوسی خوشیوں میں تبدیل ہو گئی سند یافتہ پٹواریوں نے اس ضمن میں پاکستان اخبار کے کردار کو سراہتے ہوئے اخباری مالکان کو دعائیں دی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم ساری زندگی پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے انچارج عرفان الٰہی اور مجیب الرحمان شامی صاحب کے لئے دعا گو رہیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1