روس اور چین کا ثقافتی مراکز قائم کرنے پر اتفاق

روس اور چین کا ثقافتی مراکز قائم کرنے پر اتفاق

  



                    ماسکو(اے پی پی) روس اور چین ایک دوسرے کی سرزمین پر پانچ ثقافتی مراکز قائم کریں گے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ اعلان روس چین کے درمیان ثقافتی و سائنسی تعاون سے متعلق تنظیم کے سربراہ یوری یشینکو نے ایک پریس کانفرنس میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک چین کے صوبہ گوانگ زی میں میں روسی ثقافتی مرکز کھولا جائے گا جبکہ روس کے شمالی شہر مرمانسک میں چینی ثقافتی مرکز کا افتتاح کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں شنگھائی میں روسی ثقافتی مرکز کے قیام پر کام جاری ہے۔چین کی وزارت سیاحت کے ماسکو کے نمائندہ ادارے کے سربراہ لو جیان مین نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ثقافتی مراکز کی تعمیر روس اور چین کا سفر کرنے والے سیاحوں کی تعداد بڑھائے جانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال چین میں روس کی سیاحت کے سال کے طور پر منایا گیا تھا جبکہ رواں سال روس میں چین کی سیاحت کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ گزشتہ سال روس کا سفر کرنے والے چینی سیاحوں اور چین کا سفر کرنے والے روسی سیاحوں کی کل تعداد تیس لاکھ رہی۔ تاہم توقع ہے کہ مستقبل قریب میں یہ تعداد بڑھ کر پچاس لاکھ ہو جائے گی۔

مزید : عالمی منظر


loading...