یورپی یونین کو ترکی بارے فیصلے کرنے کا کوئی حق نہیں‘ رجب طیب اردوان

یورپی یونین کو ترکی بارے فیصلے کرنے کا کوئی حق نہیں‘ رجب طیب اردوان

  



                        استنبول (اے پی پی) ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو ترکی بارے فیصلے کرنے کا کوئی حق نہیں نہ ہی ہم کسی ایسے فیصلے کو قبول کریں گے ۔ ایک اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ صبر کی ایک حد ہوتی ہے اور جینری پارک کسی ایک گروہ کا نہیں پوری قوم کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مخالف مظاہروں کے خاتمے کے لئے صرف جمہوری اقدامات کئے جائیں گے ۔

 انہوں نے واضح کیا کہ ترکی کو ایسا ملک نہ سمجھا جائے جہاں کوئی اس کے سوشل نیٹ ورکس کو استعمال کرکے کوئی اقدام کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو اپنی حیثیت کا ادراک ہونا چاہئے ہم یورپی یونین کا اپنے حوالہ سے کوئی فیصلہ قبول نہیں کریں گے۔

مزید : عالمی منظر


loading...