نیپال کے صدر علاج کیلئے جاپان روانہ ہوگئے

نیپال کے صدر علاج کیلئے جاپان روانہ ہوگئے

  



                    کھٹمنڈو (اے پی پی) نیپال کے صدر رام بران یادیو علاج کیلئے جاپان روانہ ہوگئے۔ صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ صدر رام بران دیو اپنی آنت کے علاج کیلئے پیر کو جاپان روانہ ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے مختلف ٹیسٹوں کے بعد ان کی آنت میں خرابی بتائی ہے۔ صدر کے پریس سیکرٹری نے بتایا کہ 70 سالہ صدر رام یادیو2 دن قبل بیمار ہوگئے تھے اور انہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایکسرے لئے جن میں صدر کی بڑی آنت میں سیاہ دھبہ نظر آیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے صدر کو بیرون ملک علاج کا مشورہ دیا جس کے بعد صدر پیر کو مزید علاج معالجہ کیلئے جاپان روانہ ہوگئے۔

مزید : عالمی منظر


loading...