جاپانی وزراعظم کی وارسا میںچار ممالک کے وزرائے اعظم سے ملاقات

جاپانی وزراعظم کی وارسا میںچار ممالک کے وزرائے اعظم سے ملاقات

  



                        وارسا(اے پی پی) جاپان مشرقی اور مرکزی یورپ کے ممالک کے ساتھ جوہری توانائی کے شعبہ میں تعاون کرنا چاہتا ہے، ذرائع ابلاغ کے مطابق پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں قیام کے دوران جاپانی وزراعظم نے پولینڈ، ہنگری، چیک ری پبلک اور چیکو سلواکیہ کے وزرائے اعظم سے ملاقات کی ہے جنہوں نے جاپان کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونالڈ ٹوسک کے ساتھ مذاکرات میں جاپان کی کابنیہ کے سربراہ نے کہا کہ جاپان کی جوہری ٹیکنالوجی اور کوئلہ نکالنے کی ٹیکنالوجی انتہائی موثر ہے۔جاپان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پولینڈ کے ذرائع ابلاغ عام کو بتایا کہ جاپان فوکوشیما حادثے سے سبق سیکھاہے اور اب اس کا فرض بنتا ہے کہ اپنے تجربہ کے بارے میں دیگر ممالک کو مطلع کرے اور انہیں اپنی جدید ٹیکنالوجی فراہم کرے۔

مزید : عالمی منظر


loading...