شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی سمندری سرحد پر جنگی کشتیاں تعینات کر دی

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی سمندری سرحد پر جنگی کشتیاں تعینات کر دی

  



                    پیانگ یانگ (اے پی پی) شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی سمندری سرحد پر جنگی کشتیاں تعینات کر دی ہیں جو زیر آب چلنے کے قابل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتیوں کی انتہائی رفتار ستر کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، کشتیوں میں چھاپہ مار دستے سوار ہے۔ ضرورت کی صورت میں یہ کشتیاں دس سے بیس میٹر کی گہرائی میں چل سکتی ہیں تاکہ دشمن ریڈاروں کے ذریعے ان کا پتہ نہ لگا سکے۔ کشتیاں ہلکے تا رپیڈوز سے لیس ہیں۔ جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق شمالی کوریا بحیرہ زرد میں کسی فوجی آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں اس علاقے میں جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان بحری جھڑپیں ہو چکی ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...