مقبوضہ کشمیرمیں عملی طورپر کوئی حکومت قائم نہیں‘سیما مصطفی

مقبوضہ کشمیرمیں عملی طورپر کوئی حکومت قائم نہیں‘سیما مصطفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                    سرینگر (اے پی پی) معروف بھارتی ادیب اور سینٹر فار پالیسی اینالیسز کی ڈائریکٹر سیما مصطفی نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں عملی طورپر کوئی حکومت قائم نہیں ہے اور کشمیر طویل عرصے سے احساس محرومی کاشکار ہیں، کشمیری عوام کے ساتھ جاری امتیازی سلوک اور احساس محرومی سے پیدا ہونے والے خلا کو آئندہ برسوںتک پرُنہیں کیاجاسکے گا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیما مصطفی نے کہاکہ لوگ شکایت کر رہے ہیں کہ مقبوضہ علاقے میں ان کے مسائل کے حل کیلئے کسی حکومت کاوجود نہیں اور موجودہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے ان کی فلاح بہبود کیلئے کچھ نہیں کیا۔ سیما مصطفی نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں کے احتساب پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زوردیا ۔معروف ادیب نے کہاکہ انہوںنے مختلف احتجاجی مظاہروں کے دوران بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے تشدد سے زخمی ہونے والے بیشتر کشمیری نوجوانوں سے ملاقات کی اور انہیں یہ دیکھ کر انتہائی دکھ ہوا کہ ان نوجوانوں کوجان سے مارنے کیلئے دھڑاور سینے پرگولیاںماری گئی تھیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی حکومت عوام کو قتل کرنے کیلئے اپنے فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو مہلک اور تباہ کن ہتھیاروں سے لیس کر رہی ہے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی اور ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -