مصر کے صدر محمد مرسی نے 17 نئے گورنرز کی تقرری کا اعلان کر دیا

مصر کے صدر محمد مرسی نے 17 نئے گورنرز کی تقرری کا اعلان کر دیا

  



                        قاہرہ (این این آئی) مصر کے صدر محمد مرسی نے 17 نئے گورنرز کی تقرری کا اعلان کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق مصری صدر کی جانب سے مقرر کئے جانے والے 7گورنرز کا تعلق ان کی حامی جماعت اخوان المسلمون سے ہے۔ مصر میں پہلے ہی اخوان المسلمون کا اثر بڑھ چکا ہے۔ محمد مرسی کی جانب سے یہ اعلان ان کے اقتدار کو ایک سال مکمل ہونے سے چند روز قبل سامنے آیا ہے۔ مرسی کی حکومت کو 30 جون کو ایک سال مکمل ہو جائے گا۔ اسلام پسند مرسی پر ان کے مخالفین کی جانب سے یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ تمام شعبہ ہائے زندگی میں وہ اپنی حامی جماعت کی اجارہ داری قا ئم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...