پہلے قرار دادیں مانیں پھر بات چیت ہو گی امریکہ کا شمالی کوریا کو انتباہ

پہلے قرار دادیں مانیں پھر بات چیت ہو گی امریکہ کا شمالی کوریا کو انتباہ

  



             واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ ان کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کرنے کے لے تیار ہے تاہم اس سے پہلے پیانگ یانگ اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرار دادوں کی پابندی کرنا ہوگی۔یہ بات امریکی وائٹ ہاﺅس نے شمالی کوریا کی طرف سے اعلی سطح کے مذاکرات کی پیشکش کے جواب میں کہی۔ شمالی کوریا نے مذاکرات کےلئے کوئی شرط نہ رکھنے کا کہا ہے تاہم ان کا اصرار ہے کہ مذاکرات میں امریکی جوہری ہتھیاروں پر بھی بات ہونی چاہیے۔

مزید : عالمی منظر


loading...