سرینگر میں عبدالخالق انصاری کی غائبانہ نماز جنازہ

سرینگر میں عبدالخالق انصاری کی غائبانہ نماز جنازہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                            سرینگر (اے پی پی) جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنماءایڈوکیٹ عبدالخالق انصاری جن کا اتوار کو میر پور آزاد کشمیرمیں انتقال ہو گیا تھا کی غائبانہ نماز جنازہ بڈشاہ چوک سرینگر میں ادا کی گئی ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ان کی نماز جنازہ میں جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک ، حریت رہنماﺅں اور دانشوروں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے ۔ بعدازاں محمد یاسین ملک نے کھیر بھوانی گاندربل میںکشمیری پنڈتوں سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ علاقے واپس آنے اور کشمیریوں کے ساتھ رہنے کی دعوت دی ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کی جدوجہد کسی کیلئے خطرہ نہیں ہے ۔ اس موقع پر کشمیری پنڈتوں نے مقبوضہ علاقے کے کٹھ پتلی وزیر عمر عبداللہ کو کھیر بھوانی نہیں آنے دیا۔
 اور انکے خلاف زبردست نعرہ بازی کی گئی جس سے مجبورا وہ وہاں سے بھاگ نکلے۔کشمیری پنڈت ”عمر عبداللہ ہائے ہائے “جیسے نعرے بلند کر رہے تھے ۔دریں اثناءکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماءشبیر احمد شاہ نے پرتاپ پارک سرینگر میں ایک احتجاجی دھرنا دیں گے جس کا مقصد بھارتی حکومت کو یہ پیغام دینا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پیش رفت اور مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی پامالیوںبند کرے۔

مزید :

عالمی منظر -