بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچادی

بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچادی

  



                    اتراکھنڈ(این این آئی) بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچادی ،عمارتیں اور گاڑیاں سیلابی ریلے کی نذر ہوگئیں ¾درجنوں افرادہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے بھارتی ریاست اترا کھنڈ کے قصبے اترکاشی کے رہنے والوں نے بتایا کہ 36 گھنٹوں کی مسلسل بارشوں کے بعد سیلاب ان کا سب کچھ بہا لے گیا جس میں انکی زندگی بھر کی کمائی بھی شامل ہے۔

، بارشوں کے بعد بپھرا ہوا دریائے گنگا کئی عمارتوں اور گاڑیوں کو بہا لے گیا۔ ادھر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا اندرا گاندھی ایئرپورٹ بھی بارشوں کی وجہ سے پانی سے بھر گیا ، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات پیش آئیں اور متعدد پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتر اکھنڈ میں سیلابی پانی سو گھروں کو بہا لے گیا،بارشوں سے ایک درجن سے زائد افراد ہلاک اور پچاس لاپتہ ہو گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ مزید کچھ دن تک جاری رہے گا۔

مزید : عالمی منظر


loading...