ایران میں رہبر اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای کی حسن روحانی کو مبارکباد

ایران میں رہبر اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای کی حسن روحانی کو مبارکباد

  



                     تہران (این این آئی)ایران میں رہبر اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای نے حسن روحانی کو انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں سب پر زور دیتا ہوں کہ نومنتخب صدر اور ان کے ساتھیوں کی مدد کریں کیونکہ وہ پوری قوم کے صدر ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رہبرِ اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای تین اگست کو انتخاب کی توثیق کریں گے جس کے بعد نئے صدر پارلیمان میں حلف اٹھائیں گے۔

مزید : عالمی منظر