راولپنڈی چےمبر کازیارت اور کوئٹہ واقعات پر انتہائی دکھ کا اظہار

راولپنڈی چےمبر کازیارت اور کوئٹہ واقعات پر انتہائی دکھ کا اظہار

  

                            راولپنڈی(نیٹ نیوز )راولپنڈی چےمبر آف کامرس اےنڈ انڈسٹری کے صدر منظر خورشید شیخ نے زیارت اور کوئٹہ واقعات پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں قومی سانحہ قرار دیا اور ان واقعات کو ملکی سا لمیت اور نظریے پر حملے سے تعبیر کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے،راولپنڈی چیمبر اور خطے کی تمام کاروباری برادری ان واقعات کی نہ صرف پُرزور مذمت کرتی ہے بلکہ اس قبیح اور غیر انسانی فعل میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ بھی کرتی ہے تا کہ مستقبل میں کسی کو ملکِ عظیم کی طرف ناپاک نگاہ کرنے کی ہمت نہ ہو سکے، دہشت گرد اور ملک دشمن ہمیں مختلف قومیتوں اور فرقوںمیں بانٹ کر ختم کر دینا چاہتے ہیں وقت آگیا ہے کہ بحثیت قوم اپنے آپ کو منوانا ہو گا اور ملک دشمن عناصر کو انکے مقاصد سمیت شکست دینی ہوگی تا کہ آئندہ نسلوں کو ایک مضبوط ،پائیدار ا ور پُرامن پاکستان فراہم کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر میں ایک ہنگامی نوعیت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر گروپ لیڈر نجم الحق ،سےنئر نائب صدرچوہدری پروےزا حمد وڑائچ اور نائب صدر چوہدری ندےم روف،سابق صدور، اراکین مجلسِ عاملہ اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

مزید :

کامرس -