مہر مگسی تین ساتھیوں سمیت بازیاب

مہر مگسی تین ساتھیوں سمیت بازیاب
مہر مگسی تین ساتھیوں سمیت بازیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹڑنگ ڈیسک)گزشتہ روز مستونگ سے اغواء ہونے والے مہر اللہ مگسی تینوں ساتھیوں سمیت سریاب کے علاقے سے بازیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے سے اغواءکئے گئے مہر اللہ مگسی،ان کے ڈرائیور اور محافظ سریاب کے علاقے سے بازیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اغواءکار تینوں مغویوں کو سریاب کے ویرانے میں چھوڑ گئے تھے۔ واضح رہے کہ سابق گورنر ذوالفقار مگسی کے رشتہ دار مہر اللہ مگسی کو اس وقت اغواءکیا گیاجب وہ بولان واقعے میں جاں بحق اپنی بیٹی کی میت لینے جارہے تھے۔

مزید :

مستونگ -