ہنڈا ایکارڈ کا نیا ماڈل مارکیٹ میں پیش کر دیا گیا

ہنڈا ایکارڈ کا نیا ماڈل مارکیٹ میں پیش کر دیا گیا

  



                                            لاہور (پ ر) ہنڈا اٹلس کارز پاکستان نے مقامی مارکیٹ کے لئے جدید ترین خوبیوں کی حامل ہنڈا ایکارڈ کا نیا ماڈل متعارف کروایا ہے۔ جسے لاہور، کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی کے مقامی فائیور سٹار ہوٹلز میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے۔ ہنڈا ایکارڈ کا شمار ہنڈا کارز کے ایک نمایاں برانڈ میں ہوتا ہے جو اپنے ماڈرن اسٹائل، آسائش اور جدید خوبیوں سے آراستہ ہے۔ نئی ہنڈا ایکارڈ اپنی بہترین لگژری کے ساتھ فنی مہارت کے اعتبار سے بھی بے مثال ہے۔ اسٹائل کے نقطہ نظر سے نئی ہنڈا ایکارڈ 18 انچ الائے رم پر مبنی انمول ایکسٹیر پر اور پر کشش بیگ و فرنٹ لائٹس کی خوبیوں سے مزین ہے۔ ہنڈا کارز نے اپنے اس برانڈ ہنڈاایکارڈ کوڈے ٹائم رننگ لائٹس (DRL اور HBSS ) کی زبردست خوبی سے بھی آراستہ کیا ہے جس کی مدد سے ہنڈا ایکارڈ کی ہیڈ لائٹس سامنے سے آنے والے گاڑی کی روشنی میں خود بحود ایڈ جسٹ ہو جاتی ہے۔ جس سے نہ صرف سامنے آنے والی گاڑی کے ڈرائیور گاڑی کے ڈرائیور کو دیکھنے میں آسانی رہتی ہے بلکہ ہنڈا ایکارڈ کے ڈرائیور کو راستہ زیادہ صاف نظر آتا ہے جس سے تحفظ یقینی ہو جاتا ہے۔

مزید : کامرس