کوکاکولا کا ریٹیلرز کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے ملک گیر مہم کا آغاز
لاہور(پ ر )کوکا کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ ( سی سی بی پی ایل) نے Coke Tow کے نام سے ایک ملک گیر مہم شروع کی ہے جو کامیابی کے حصول کیلئے جدت اور تعاون کے سی سی بی پی ایل کے عزم سے مطابقت رکھتی ہے۔اس منصوبے کے تحت کوکا۔کولا کے ہزاروں ریٹیلرز کی صلاحیتوں اور مہارت میں اضافہ کیا جائے گا۔ Coke Tow سی سی بی پی ایل کے ملازمین کے ساتھ مل کر ریٹیلرز کو کا روبار میں توسیع لانے اور کاروبار میں مہارت حاصل کرنے کی تربیت دے گا۔اس منصوبے کی بدولت ریٹیلرزکے کاروبار میں اضافہ ہوگا، منافع میں اضافہ ہوگا،تعلقات قائم کرنے کی مشق ، صارفین کو متوجہ کرنے اور ان کو برقرار رکھنے کے طریقے سکھائے جائیں گے۔Coke Tow نہ صرف اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس کے رٰیٹیلرز اپنے کاروبار میں ہونیوالی ترقی کو برقرار رکھیں بلکہ مستقبل کیلے ان کے کاروبار کو مستحکم بھی کرے گا۔Coke Tow کے موبائل فلیٹ کا مئی 2012 میں ایک عملی منصوبے کے طور پر اجراءہوا تھا ۔اس نے لاہور اور فیصل آباد بھر میں 1000 سے زائد ڑیٹیلز کی تربیت کیلئے سیشنز منعقد کئے۔جب اس تربیت کے بارے میں ریٹیلرزسے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ یہ کوک کی جانب سے شاندار قدم ہے ۔
اس کی بدولت ہمیں ریٹیل کے طریقوں کے بارے میں زبردست معلومات حاصل ہوئی ہیں اور ان معلومات کی بدولت ہم یقینی طور پر اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں گے اور کسٹمرز سے رابطے کر سکیں گے۔اس عملی منصوبے کی کامیابی کے بعد سی سی بی پی ایل نے سات موبائل ٹریننگ فلیٹس تیار کئے ہیں جو ملک بھر میں جائیں گے۔ Coke Tow اپنے سفر کا آغاز لاہور سے کرے گا جہاں سے یہ فیصل آباد ، گجرانوالہ، اسلام آباد، ملتان اور رحیم یار خان سے ہوتا ہوا کراچی میں اپنے سفر کا اختتام کرے گا۔اس فلیٹ کے ملک بھر کے سفر کے دوران سی سی بی پی ایل 10,000ریٹیلرز اور دکانداروں کو تربیت فراہم کرے گا ۔Coke Tow کے اس منصوبے کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سی سی بی پی ایل کے پاکستان کیلئے نامزد جنرل منیجر جان سی وارڈ نے کہا ” سی سی بی پی ایل میں ہم اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ ہمارا کاروبار اسی وقت ترقی کر سکتا ہے اگر ہمارے بزنس پارٹنرز بھی ہمارے ساتھ ترقی کریں ۔ یہ یقین ہماری کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے فلسفے کا بنیادی حصہ ہے۔ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ کوکا۔کولا جس کے ساتھ بھی اشتراک کرے، اس کو اپنے کاروبار کو وسعت دینے اور ترقی کرنے کے مواقع ملیںCoke Tow ایک انوکھا منصوبہ ہے جس کے پاکستان میں چھوٹے کاروبار کے مالکان پر دور رس مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔اس نئی صلا حیت کے حصول کے بعد ریٹیلرز نہ صرف مستعدی کے ساتھ کوکا۔کولا کی مصنوعات کی ریٹیل کر سکیں گے بلکہ ان تمام مصنوعات کی بہتر ر یٹیل کر سکیں گے جو وہ اپنی دکان میں فروخت کرتے ہیں۔مزید براںCoke Tow صارفین کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا کیونکہ ان کے ایسے تربیت یافتہ ریٹیلرز سے سامان کے حصول کیلئے رابطہ کرنا ہوگا جو ان کو موثر اور شائستہ انداز سے سروس فراہم کریں گے۔