بجٹ میں جنوبی پنجاب کے مختلف منصوبوں کیلئے 93 ارب مختص کرنے کی تجویز

بجٹ میں جنوبی پنجاب کے مختلف منصوبوں کیلئے 93 ارب مختص کرنے کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


    ¾            لاہور (وقائع نگار )آئندہ مالی سال 2013-14ءکے پنجاب کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کے مختلف منصوبوں کیلئے 93 ارب روپے کی رقم مختص کرنے کی تجویز ہے جو کہ کل ترقیاتی بجٹ کا 32 فیصد ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ جنوبی پنجاب کی آبادی پنجاب کی کل آبادی کا31 فیصد ہے ¾ مالی سال 2008-09ءسے جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومی کو دور کرنے کیلئے جنوبی پنجاب میں ترقیاتی پروگرام شروع کیا گیا جسے آئندہ مالی سال بھی جاری رکھا جائے گا۔ مزید برآں جنوبی پنجاب میں غربت کے خاتمہ کیلئے جاری کئے گئے منصوبے جن میں جنوبی پنجاب غربت کے خاتمہ پروگرام اور پنجاب اکنامک اپرچونٹی پروگرام شامل ہیں کو آئندہ مالی سال میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ جنوبی پنجاب کے تمام سکولوں میں ہر قسم کی سہولیات کی کمی کو ایک سال کی مدت میں پورا کر لیا جائے گا اور اس مقصد کیلئے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں 2 ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کی جانب ایک اور قدم وہاں پر سیاحت کو فروغ دینا بھی ہے۔ فورٹ منرو جو ہمارا تاریخی ورثہ ہے اسے ایک بھرپور سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دی جائے گی اور اس ضمن میں وہاں ضروری انفراسٹرکچر کی فراہمی کے ساتھ ساتھ چیئر لفٹ کی تنصیب کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
جنوبی پنجاب

مزید :

صفحہ اول -