پنجاب، اپوزیشن کا بجٹ کی منظوری کے دوران حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

پنجاب، اپوزیشن کا بجٹ کی منظوری کے دوران حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                    لاہور (رپورٹنگ ٹیم) پنجاب کی اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بجٹ کی منظوری کے دوران حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے تمام اراکین اسمبلی کو کٹوتی کی تحریکوں اور دیگر معاملات کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس گزشتہ روز پارلیمانی لیڈر وقائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کی صدارت میں مقامی ہوٹل میںمنعقد ہوا جس میں تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی ڈاکٹر مراد راس‘ سعدیہ سہیل‘بیگم نوشین حامد‘ میاں اسلم اقبال سمیت دیگر نے شرکت کی اور اجلاس کے دوران پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا گیا جس میں بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ بجٹ کی منظوری کے دوران حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا اور اس کیلئے (ق) لیگ سے بھی رابطہ کیا جائے گا تاکہ بھرپور اپوزیشن کے ساتھ عوام دشمن بجٹ کو روکا جا سکے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے بجٹ میں اپنے منشور کے مطابق عوام سے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا اس لئے ہم بجٹ کی منظوری کو ہر صورت روکنے کی کوشش کریں گے تاکہ غریب عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ نہ بڑھے۔

مزید :

صفحہ اول -