وزیر اعلیٰ کے خطاب سے متاثر ہوکر لیہ کے ایم پی اے کا ذاتی خرچ پر فری بس چلانے کا اعلان

وزیر اعلیٰ کے خطاب سے متاثر ہوکر لیہ کے ایم پی اے کا ذاتی خرچ پر فری بس چلانے ...

  



                لاہور (رپورٹنگ ٹیم) وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنے والے ڈیرہ غازی خان کے وفد میں شامل لیہ شہر سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے چودھری اشفاق احمد نے اعلان کیا کہ وہ اپنے ذاتی خرچ سے شہر میں فری بس چلائیں گے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کی خراب مشینری کو درست کروائیں گے جس پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ وہ عوامی خدمت اور ایثار کا جذبہ ہے جس پر ہم سب کو کاربند رہنا ہے۔

مزید : صفحہ اول