خواتین ارکان وزیر خزانہ کی تقریر والی کتاب ساتھ لے کر آئیں
لاہور(رپورٹنگ ٹیم)پنجاب اسمبلی میں خواتین ارکا ن اسمبلی بجٹ دستاویزات کی بھاری بھرقم کتابیں ساتھ لیجانے کی بجائے صرف وزیر خزانہ کی تقریر والی کتاب ساتھ لے کر گئیں۔ بجٹ اجلاس کے بعد جب تمام اراکین اسمبلی کو بجٹ دستاویزات کے حوالے سے 10کلو سے زائد وزنی مختلف کتابیں دی گئیں تو خواتین اراکین اسمبلی نے ان کتابوں کو لےجانے کی زحمت گوارا نہ کی بلکہ ان کتابوں میں سے وزیر خزانہ کی بجٹ کے حوالے سے تقریر کو ہی ساتھ لینا مناسب سمجھاہے۔