نواز شریف نے لاہور میں مصروف دن گزارا، رائیونڈ میں شریف میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا

نواز شریف نے لاہور میں مصروف دن گزارا، رائیونڈ میں شریف میڈیکل کمپلیکس کا ...

  



                لاہور (جنرل رپورٹر) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے گزشتہ روز لاہور میں مصروف دن گزارا انہوں نے رائے ونڈ میں واقع شریف میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا اور علاج معالجہ کے حوالے سے بریفنگ کی۔ اس طرح جاتی امرا میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کی اس موقع پر ان سے وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی ملاقات کی۔ دریں اثناءوزیراعظم نے لاہور پر فضائی دورہ کیا اور لاہور کے حالات کا بغور جائزہ لیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس فضائی جائزہ میں ان کا ذاتی سٹاف اور مسلم لیگ (ن) کے بعض رہنما کے ہمراہ تھے۔

مزید : صفحہ اول


loading...