تعلیم اور بجلی خیبر پختونخواکی بجٹ ترجیحات ریاست مدینہ کو مشعل راہ بنانے کا امکان

تعلیم اور بجلی خیبر پختونخواکی بجٹ ترجیحات ریاست مدینہ کو مشعل راہ بنانے کا ...

  



                  پشاور (خصوصی رپورٹ) خیبرپختونخوا کے بجٹ میں فلاحی کاموں پر ایک ارب چھیانوے کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔ بجٹ پیش کرتے ہوئے صوبائی وزیر سراج الحق نے کہا کہ صوبائی حکومت ریاست مدنیہ کے نظام کو مشعل راہ بنائے گی اور تین برسوں میں غربت کی شرح نصف پر لائی جائے گی۔ انہوں نے صوبے میں تعلیمی اور توانائی کے شعبوں میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ بجٹ میں تعلیم کےلئے چھیاسٹھ ارب سے زائد روپے مختص کی گئی ہے تعلیم کے فروغ کےلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے گا اور صوبے میں ایک سو نئے پرائمری سکول بنائے جائیں گے لڑکوں اور لڑکیوں کو تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ سراج الحق نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا کاتمہ صوبائی حکومت کی ترجیح ہے، پن بجلی کے بیس چھوٹے منصوبے شروع کئے جائیں گے، وفاقی حکومت سے منظوری ملنے پر ساڑھے چار سو میگاواٹ کے چار منصوبوں کا جلد آغاز کیا جائے گا۔ بجٹ تجاویز کے مطابق صحت کے شعبے کےلئے بائیس ارب روپے بلدیاتی انتخابات کرانے کےلئے ایک ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ سوات اور ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ریسکیو ون ون ٹوٹو کا نظام قائم کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ اول