سندھ بجٹ ڈیرھ لاکھ نوکریوں اور ملازمین کی تنخواہوں میں دس تا پندرہ فیصد کا اعلان

سندھ بجٹ ڈیرھ لاکھ نوکریوں اور ملازمین کی تنخواہوں میں دس تا پندرہ فیصد کا ...

  



                  کراچی (خصوصی رپورٹ) سندھ کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس تا پندرہ فیصد اور پنشن میں تین ہزار روپے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ نئے مالی سال میں نوکریوں کے ڈیڑھ لاکھ مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے۔ صوبائی اسمبلی میں بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے ایک کھرب پچاسی ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، بجٹ میں وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیا گیا ہے جبکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ قائم علی شاہ نے بتایا کہ بیس ہزار پولیس اہلکار بھرتی کئے جائیں گے۔ پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے آٹھ کروڑ نوے لاکھ روپے جبکہ امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کی عرض سے اڑتالیس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

سندھ بجٹ

مزید : صفحہ اول


loading...