پیپلزپارٹی ضمنی اور بلدیاتی الیکشن میں میدان خالی نہیں چھوڑے گی، وٹو

پیپلزپارٹی ضمنی اور بلدیاتی الیکشن میں میدان خالی نہیں چھوڑے گی، وٹو

  



                        

لاہور (سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور سابق وزیر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ضمنی الیکشن اور بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور انتخابی میدان کو کھلا نہیں چھوڑ ے گی ۔ گذشتہ روز پیپلز پارٹی پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ اجلاس کے دوران قومی اور صوبائی اسمبلی کے مختلف حلقوں میں ہونےوالے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کیلئے سفارشات مرتب کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ضمنی انتخابات سے الگ نہیں ہونگے بلکہ پیپلز پارٹی تمام سیٹوں پر اپنے امیدوار میدان میں لائے گی اور جہاں تک بلدیاتی انتخابات کا تعلق ہے تو (ن) لیگ نومبر دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کروانا چاہتی ہے اور پیپلز پارٹی ان انتخابات میں بھی بھرپور حصہ لے گی لیکن پنجاب میں (ن) لیگ کی حکومت ہونے کی وجہ سے دھاندلی کا خدشہ بھی موجود ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کا عام انتخابات میں مینڈیٹ مکمل طور پر جعلی ہے اور اس وجہ سے وفاقی اور صوبائی بجٹ میں بھی غریب عوام کو کچھ نہیں ملا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...