پنجاب اسمبلی کے بیشتر اراکین لفظ ”بجٹ“ کے معنی سے لاعلم

پنجاب اسمبلی کے بیشتر اراکین لفظ ”بجٹ“ کے معنی سے لاعلم

  



                    لاہور(انویسٹی گیشن سیل) صوبے میں قانون سازی کرنے اور بجٹ کی منظوری دینے والے اراکین پنجاب اسمبلی بجٹ کے لفظی معنی سے بھی نابلد نکلے بجٹ کیا ہوتا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟ اس سوال پر پنجاب اسمبلی کے اراکین آئیں بائیں شائیں کرنے لگے ملک محمد وحید کا کہناتھا کہ بجٹ میں تمام چیزوں کی ایک حد تک معلومات اور تخمینے کی حد مقرر کی جاتی ہے تاکہ عوام کو ریلیف دیاجاسکے ایم پی اے محسن لطیف نے کہاکہ بجٹ میں اخراجات اور انکم کا تخمینہ لگایاجاتا ہے ممبر پنجاب اسمبلی رائے عثمان کھرل نے کہا کہ بجٹ میں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے پالیسیاں بنائی جاتی ہیں ایم پی اے نعیم اللہ گل نے کہا کہ بجٹ میں مختلف محکموں کے لئے رقم مختص کی جاتی ہے ۔ ممبر پنجاب اسمبلی شیخ اعجاز احمد نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے لوگوں کی فلاح وبہبود اور آئندہ مالی سال کے لئے سکیم مختص کرنے کو بجٹ کہتے ہیں ممبر پنجاب اسمبلی مدیحہ رانا نے کہا کہ جیسا کہ گھر کا بجٹ بنایاجاتا ہے ویسا ہی پاکستان کو مضبوط بنانے کے لئے بجٹ بنایاجاتا ہے کانجی رام نے کہا کہ بجٹ کی تعریف کتابوں میں موجود ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...