پنجاب میں ممکنہ سیلاب کے خطرے اور مون سون شروع ہونے پر فلڈ پلان تشکیل دیدیا گیا
لاہور ( خبرنگار) حکومت پنجاب نے ممکنہ سیلاب کے خطرہ اور مون سون شروع ہونے پر فلڈ پلان تشکیل دے دیا ہے اور اس سلسلہ میں صوبہ بھر میں واقع دریاﺅں اور نہروں کے کناروں کے پشتوں کی مرمت اور دیکھ بھال کیلئے تمام متعلقہ محکموں اور کمشنر حضرات کو ہدایت کر دی گئی ہے ۔چیف سیکرٹری پنجاب جاوید اسلم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ڈویژن اور اضلاع کی سطح پر فلڈ مانیٹرنگ کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں -اجلاس میں ہدایت کی گئی ہے کہ دریاﺅں اور نہروں کے کناروں پر پتھروں ،ریت کے تھیلوں کا ذخیرہ بھی کیا جائے تا کہ ممکنہ سیلاب کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال کے نمٹنے کے لئے انہیں استعمال کیا جا سکے اجلاس میں بتایا گیا پی ڈی ایم اے نے اپنی کشتیوں ،فائبر گلا س بوٹس ،ربڑ بوٹس ،ڈی واٹرنگ پمپ،جنریٹر اور دیگر مشینری کو فعال بنادیا ہے جبکہ دیگر محکموں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی مشینری کو فعال رکھیں۔