پنجاب حکومت کا ترقیاتی پروگرام سولہ فیصدبڑھا دیا گیا دو سو نوے روپے خرچ کیے جائیں گئے

پنجاب حکومت کا ترقیاتی پروگرام سولہ فیصدبڑھا دیا گیا دو سو نوے روپے خرچ کیے ...

  



          لاہور (رپورٹنگ ٹیم) پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال میں ترقیاتی پروگرام کے لئے 290ارب روپے مختص کئے ہیں جو رواں مالی سال کے مقابلہ میں16 فیصد ، 40ارب روپے زائد ہیں ۔ رواں مالی سا ل کے لئے250 ارب روپے مختص کئے گئے تھے ۔ آئندہ مالی سال میں سوشل سیکٹر کے لئے 87ارب 52کروڑ 11لاکھ روپے ، انفراسٹرکچرسیکٹر کے لئے 92ارب 60کروڑ روپے ، پیداواری سیکٹر کے لئے14 ارب 22کروڑ 50لاکھ روپے ، سروسز سیکٹر کے لئے14 ارب 10کروڑ50 لاکھ روپے ، دیگر شعبوں کے لئے 9ارب 49کروڑ 90لاکھ روپے ، خصوصی پروگرام کے لئے 21ارب 75کروڑ روپے ، سپیشل انفراسٹرکچر پروگراموں کے لئے 50ارب کروڑ لاکھ ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ سوشل سیکٹر میں تعلیم کے لئے 25ارب 39کروڑ 80لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں سکول ایجوکیشن کے لئے 16ارب 50کروڑ روپے ،ہائر ایجوکیشن کے لئے7 ارب 50کروڑ روپے ، سپیشل ایجوکیشن کے لئے1 ارب 20کروڑ 80لاکھ روپے ، لٹریسی کے لئے 1ارب 79کروڑ روپے ، سپورٹس کے لئے 2ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ آئندہ مالی سال کے لئے صحت کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے18 ارب 32کروڑ 33لاکھ روپے ، واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن کے لئے10 ارب 50کروڑ روپے ، سوشل پروٹیکشن کے لئے2 ارب 20کروڑ روپے ، ریجنل پلاننگ کے لئے 16ارب روپے اور لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ترقی کے لئے 1ارب 70کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں لوکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے 9ارب 80کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ میں سڑکوں کے لئے 33ارب 10کروڑ روپے ، آبپاشی کے لئے 23ارب 50کروڑ روپے ،توانائی کے منصوبوں کے لئے 20 ارب 50 کروڑ روپے ، پبلک بلڈنگ آفس کے لئے10 ارب روپے ، اور اربن ڈویلپمنٹ کے لئے 5ارب 50کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ پیداواری سیکٹر میں زراعت کے لئے5 ارب 50کروڑ روپے ، جنگلات ، وائلڈ لائف اینڈ فشریز کے لئے 1ارب 12کروڑ 50لاکھ روپے ، خوراک کے لئے 20 کروڑ روپے ،لائف سٹاک کے لئے 1ارب 70کروڑ روپے ، انڈسٹریز کے لئے5 ارب 20کروڑ روپے ، اور مائنر اینڈ منرلز کے لئے 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ جنگلات و وائلڈ لائف اینڈ فشریز میں جنگلات کے لئے 52کروڑ50 لاکھ روپے ، وائلڈ لائف کے لئے 35 کروڑ روپے اور فشریز کے لئے 25 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ سروسز سیکٹر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لئے5 ارب روپے ، ، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے لئے 11 کروڑ 50لاکھ ہزار روپے ، ٹرانسپورٹ کے لئے 6ارب 39کروڑ روپے ، ایمرجنسی سروسز کے لئے2 ارب 20کروڑ روپے اور سیاحت کے لئے 40کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ دیگر شعبوں میں ماحولیات کے لئے 27 کروڑ20 لاکھ روپے ، انفارمیشن کلچر اینڈ یوتھ افیئر کے لئے 50 کروڑ روپے ، مذہبی امور اور اوقاف کے لئے 9کروڑ 60لاکھ روپے ، ہیومن رائٹس پروگرام کے لئے 22 کروڑ روپے اور پلاننگ اینڈ ڈویلپنٹ کے لئے8 ارب 6کروڑ11 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ خصوصی پروگرام کے تحت ضلعی اور ٹی ایم اے ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے14 ارب روپے اور سپیشل پروگرام کے لئے 8ارب 5کروڑ روپے اور دیگر ترقیاتی پروگرام کے لئے 50 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

ترقیاتی پروگرام

مزید : صفحہ اول


loading...