کالعدم تحریک طالبان نے اسلا م آباد کے بزنس مینوں سے کروڑوں کا بھتہ طلب کرلیا

کالعدم تحریک طالبان نے اسلا م آباد کے بزنس مینوں سے کروڑوں کا بھتہ طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                        اسلام آباد (این این آئی)کالعدم تحریک ِ طالبان پاکستان نے دو مقامی کاروباری شخصیات سے ان کے تحفظ کے نام پر رقم طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہ رقم جہاد پر جانے والے عسکریت پسندوں کی مدد کے لیے استعمال کریں گے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ اسلام آباد میں قائم کاروباری ادارے کے چیف ایگزیکٹیو کو تحریک طالبان پاکستان کے فنانس ونگ کے مبینہ سربراہ کی طرف سے چار خطوط موصول ہوئے تھے۔مذکورہ بزنس مین سے دو کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی رقم ادا کرنے کےلئے کہا گیا ہے لیٹر جس پر بھیجنے والے کا نام نہیں لکھا ہوا تھا، میں کہا گیا کہ یہ رقم جہاد کے لیے درکار ہے اور یہ بیرون ملک دبئی میں وصول کی جائے گی۔ لیٹر میں لکھا ہے کہ اگر آپ یہ رقم ادا کردیتے ہیں تو ہم آپ کی زندگی کا تحفظ کریں گے، دوسری صورت میں اس کی کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ٹی ٹی پی نے دھمکی دی ہے کہ اگر رقم نہیں ادا کی گئی تو اس کا آپریشنل ونگ ان کے خلاف کارروائی کرے گا۔جب مذکورہ کاروباری ادارے کے ایک اہلکار سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے انکار کیا کہ ایسا کوئی لیٹر ٹی ٹی پی کی جانب سے موصول ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کسی بات کا نہ تو مجھے علم ہے اور نہ ہی ہمارے ادارے کے چیف ایگزیکٹیو کو ہے تاہم پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ مذکورہ کاروباری ادارے کی جانب سے ایک شکایت موصول ہوئی تھی جس کے بعد اس کی سیکیورٹی کو سخت کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان میں سے ایک بزنس مین نے پولیس سے رابطہ کیا تھا اس کے بعد ان کے کاروباری ادارے کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا اور اس کے سربراہ کو سیکیورٹی فراہم کی گئی۔پولیس اہلکار نے بتایا کہ ایک دوسری کاروباری شخصیت جو پراپرٹی بزنس کے ٹائیکون ہیں کو بھی جبری طور پر رقم کی ادائیگی کےلئے دھمکیاں ملی ہیں

مزید :

صفحہ آخر -