لاہور ہائیکورٹ نے فارما سسٹس کو مستقل کرنے کے لئے دائر درخواست محکمہ صحت کی یقین دہانی پر نمٹا دی

لاہور ہائیکورٹ نے فارما سسٹس کو مستقل کرنے کے لئے دائر درخواست محکمہ صحت کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                            لاہور (نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹرجسٹس عمرعطاءبندیال نے فارماسسٹس کو مستقل کرنے کے لیے دائردرخواست کو محکمہ صحت کی یقین دہانی پر نمٹادیا ہے۔گزشتہ روز محکمہ صحت کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزاروں سمیت 39فارماسوٹیکلز کومستقل کردیاگیا ہے جس پرعدالت نے درخواست کونمٹا دیا۔درخواست گزار فارماسوٹیکلز نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ عرصہ دراز سے محکمہ صحت میں بطور فارماسسٹ ملازمت کررہے ہیں لیکن انہیں مستقل نہیں کیا جارہا لہٰذا عدالت اس کا نوٹس لےکرکارروائی کرے اور درخواست گزاروں کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔
درخواست

مزید :

صفحہ آخر -