بجلی چوری روکنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار، ”سمارٹ میٹر“ کا نظام متعارف کرایا جائے گا

بجلی چوری روکنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار، ”سمارٹ میٹر“ کا نظام متعارف کرایا ...

  



                                 اسلام آباد (آئی این پی) وزارت پانی و بجلی نے ملک سے بجلی چوری روکنے کےلئے نئی حکمت عملی تیار کر لی ، ملک میں ” سمارٹ میٹر“ کا نظام متعارف کراکر ہر گرڈ اسٹیشن سے ماہانہ بنیادوں پر سپلائی کردہ بجلی کے مطابق وصولی ہوگی ، سپلائی کردہ بجلی کے مطابق ادائیگی نہ ہونے پر ایکسیئن اور دیگر افسران کے خلاف نہ صرف کاروائی ہوگی بلکہ ان سے ہونے والے نقصان کی وصولی بھی کی جائے گی ۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کو جلد اس حکمت عملی کے تحت تیار کردہ منصوبہ بارے بریفنگ دی جائے گی اور انکی طرف سے منصوبہ کو گرین سگنل دیئے جانے کے بعد یہ منصوبہ منظوری کے لئے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو پیش کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت ایک گرڈ سٹیشن پر اگر 200 میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے اور اس گرڈ اسٹیشن میں بجلی چوری پر متعلقہ ایکسیئن بجلی چوری روکنے میں ناکام ہوتا ہے تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور اگر کوئی ایکسیئن بجلی چوری کے بڑے کیسز کو پکڑے گا تو اس کو انعام بھی دیا جائے گا، ایک ایسا سمارٹ میٹر ہر گرڈ اسٹیشن پر لگایا جائے گا جس میں بجلی کی سپلائی اور جمع ہو نے والے بل کی تفصیلات آ سکیں گی۔

حکمت عملی

مزید : صفحہ آخر


loading...