ملک بھر میں 38 حلقوں کے ضمنی انتخابات کا شیڈول 25جون کو جاری کیا جائیگا، الیکشن کمیشن

ملک بھر میں 38 حلقوں کے ضمنی انتخابات کا شیڈول 25جون کو جاری کیا جائیگا، ...

  



                                اسلام آباد ( آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 38 حلقوں کے ضمنی انتخابات کا شیڈول 25جون کو جاری کیا جائیگا ۔ پیر کو الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 38 حلقوں کے ضمنی انتخابات کا شیڈول 25جون کو جاری کیا جائیگا ۔ متعلقہ حلقوں کے ووٹرز 25جون سے قبل اپنے ووٹ کااندراج یا تبدیلی کراسکتے ہیں ۔25جون کو 38 حلقوں کی انتخابی فہرست مکمل طور پر منجمد کردی جائے گی ۔ واضح رہے کہ عام انتخابات کے موقع پر متعلقہ حلقوں میں امیدواروں کی وفات یا بدامنی کے باعث ہلاکتوں کی وجہ سے انتخابات ملتوی کئے جاسکتے ہیں ۔ ضمنی انتخابات عیدالفطر کے بعد کروائے جائیں گے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...