مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ پنجاب حکومت کی کوتاہیوں کو وفاق کے کھاتے ڈال دیا

مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ پنجاب حکومت کی کوتاہیوں کو وفاق کے کھاتے ڈال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                    لاہور(انوسٹی گیشن سیل) اراکین پنجاب اسمبلی نے حکومت کی پچھلی کوتاہیوں کو وفاقی حکومت کے کھاتے میں ڈال دیں ایم پی اے صاحبان کا کہنا تھا کہ پبلک بس سروس کا نہ چلانا، امراءسے لگژری ٹیکس کی عدم وصولی اور بجلی کا ایک یونٹ پیدا نہ کرنے کی اصل وجہ وفاق ہے ممبر پنجاب اسمبلی مسعود عالم نے کہا کہ مرکز میں پیپلزپارٹی کی حکومت نہ ہونے کی وجہ سے پنجاب حکومت صوبے میں بجلی نہ بناسکی ایم پی اے امجد جاوید نے کہا کہ نندی پور پراجیکٹ پر مشینری روک لی گئی تھی جس وجہ سے بجلی نہیں بنائی جاسکی رفاقت علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن جب بھی کام کرنے لگتی ہے تو پیپلزپارٹی روڑے اٹکاتی تھی ایم پی اے ملک وارث کلو نے کہا کہ مسلم لیگ ن تمام روکے ہوئے کام پایہ تکمیل تک پہنچائے گی پیپلزپارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی فائزہ ملک نے کہا کہ مسلم لیگ ن کام کرنا ہی نہیں چاہتی تو پیپلزپارٹی کو قصور وار ٹھہرانا اچھی بات نہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -