سابق رکن اسمبلی زوبیہ رباب اور اُن کے شوہر کی گرفتاری کا حکم

سابق رکن اسمبلی زوبیہ رباب اور اُن کے شوہر کی گرفتاری کا حکم
سابق رکن اسمبلی زوبیہ رباب اور اُن کے شوہر کی گرفتاری کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورہائیکورٹ کے حکم پر سابق رکن پنجاب اسمبلی زوبیہ رباب اور اُن کے شوہر عاصم ملک کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں ۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق زوبیہ رباب اورعاصم ملک کے وارنٹ حاصل کرلیے گئے ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ۔ یاد رہے کہ عاصم ملک ایک امیگریشن کنسلٹنسی فرم کے مالک ہیں اور اُنہوں نے متعدد شہریوں سے فراڈ کرکے کروڑوں روپے غبن کررکھے ہیں ۔لاہورہائیکورٹ نے زوبیہ رباب کو ذاتی طورپر پیشی کا حکم دیاتھالیکن وہ پیش نہیں ہوئیں ۔

مزید :

لاہور -