قلات میں ٹریفک حادثہ ، بچوں اور خواتین سمیت سات افراد جاں بحق

18 جون 2013 (13:29)

قلات (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع قلات میں دوگاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت سات افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں تین خواتین ، تین بچے اور ایک مرد شامل ہے جن کی لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں ۔

مزیدخبریں