ہنسنا منع ہے ۔ ۔ ۔ لیسکو نے لوڈشیڈنگ ختم کردی

ہنسنا منع ہے ۔ ۔ ۔ لیسکو نے لوڈشیڈنگ ختم کردی
ہنسنا منع ہے ۔ ۔ ۔ لیسکو نے لوڈشیڈنگ ختم کردی

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے صوبائی دارلحکومت میں عارضی طورپر لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کردیاجبکہ پوش علاقے گلبرگ میں بھی ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کیلئے بجلی غائب رہی ۔ حکام کے مطابق موسم کی بہتری اور بجلی کی طلب کم ہونے پر لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ہے ، بعض علاقوں میں صرف ایک سے دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ رہ گئی ہے۔ دوسری طرف گلبرگ وغیرہ کے علاقوں میں دن کے وقت جمعرات کو بھی ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کیلئے بجلی بند رہی جبکہ یوحنا آباد میںسمیت کئی علاقوں میں بارشوں کے دوران ٹرپ کرجانیوالے ٹرانسفارمر تاحال مرمت نہیں کیے جاسکے جس کی وجہ سے چاردن سے متاثرہ علاقے اندھیرے میں ڈوبے ہیں ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...