اوگراسکینڈل: نیب کا سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی گرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کافیصلہ

اوگراسکینڈل: نیب کا سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی گرفتاری کیلئے عدالت سے ...
اوگراسکینڈل: نیب کا سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی گرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کافیصلہ

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سکینڈل میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی گرفتاری کیلئے نیب نے احتساب عدالت میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔ قومی احتساب بیورو(نیب) ذرائع کے مطابق توقیر صادق کی تعیناتی سے متعلق یوسف رضاگیلانی کو تین مرتبہ نوٹس جاری کیے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے جبکہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو دومرتبہ نوٹس جاری کیا جس پر اُنہوں نے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈکرا دیا تھا۔ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے تفتیش کرنے اور اُن کی گرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں