این آراوکیس :بلی آج تھیلے سے نکلے گی

این آراوکیس :بلی آج تھیلے سے نکلے گی
این آراوکیس :بلی آج تھیلے سے نکلے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) این آراو کیس میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر حکومت پاکستان کی جانب سے لکھے گئے خط کاجواب سوئس حکام نے دے دیاہے۔سوئس حکام کا جواب وزارت قانون کو سربمہر لفافے میں موصول ہوگیا۔مقامی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر قانون زاہد حامد آج اس لفافے کوکھولیں گے جس کے بعد واضح ہوجائے گا کہ صدر آصف زرداری اور دیگر افراد کے خلاف کرپشن کے مقدمات دوبارہ کھولے جا سکتے ہیں یا پھر مقررہ وقت گزر جانے کے بعد ان مقدمات کی مدت ختم ہوچکی ہے۔جیونیوز کے مطابق نگراں حکومت نے سوئزرلینڈ میں قائم اپنے سفارتی مشن سے کہا تھا کہ وہ 2008ء میں سوئس عدالتوں میں مقدمات ختم کرنے کیلئے اٹارنی جنرل کی جانب سے لکھے گئے خط کے حوالے سے سوئس حکومت کا موقف معلوم کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -