وزیرستان میں چیک پوسٹوں پر حملہ ، دواہلکار شہید، آپس میں تصادم ، سات شدت پسندہلاک

وزیرستان میں چیک پوسٹوں پر حملہ ، دواہلکار شہید، آپس میں تصادم ، سات شدت ...
وزیرستان میں چیک پوسٹوں پر حملہ ، دواہلکار شہید، آپس میں تصادم ، سات شدت پسندہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرانشاہ،کوہاٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو چیک پوسٹوں پر شدت پسندوں کے حملے میں خاصہ دار فورسز کے دواہلکار شہید ہوگئے ہیں جبکہ کوہاٹ کے قریب دہشت گروں کے دو گرپوں میں جھڑپ میں سات دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔شمالی وزیرستان میں کھجوری چیک پوسٹ کے قریب اور تیگہ چیک پوسٹ پر منگل کی صبح دہشت گروں نے حملہ کردیاجس کے نتیجے میں خاصہ دار فورسز کے دواہلکار جاں بحق ہوگئے۔کھجوری چیک پوسٹ پر حملے کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کو فوری طور پر بند کردیاگیا۔دوسری طرف کوہاٹ میں درہ آدم خیل کے سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کے دوگروپوں میں جھڑپ کے دوران ایک گروپ کے چار اور دوسرے کے تین افراد ہلاک ہوگئے۔علاقے میں کشیدگی جاری ہے۔

مزید :

خیبر -