چوہدری ذوالفقار قتل کیس کے مزید دوملزم گرفتار

چوہدری ذوالفقار قتل کیس کے مزید دوملزم گرفتار
چوہدری ذوالفقار قتل کیس کے مزید دوملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے ایف آئی اے کے پراسیکوٹر چوہدری ذوالفقار قتل کیس میں گرفتار ملزم عبداللہ کے دو ساتھی بھی پکڑلیئے ہیں۔ایک ملزم کا تعلق مردان اور دوسرے کا ملکوال سے ہے۔ ملزموں سے خفیہ مقام پر تفتیش کی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق تنویر نامی گرفتار ملزم وقوعہ کے روز گاڑی چلا رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم عبداللہ کو بیماری کے باعث جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا دیا گیا ہے۔ ملزم پمز ہسپتال کے پرائیویٹ وارڈ میں زیر علاج ہے، اس کا نچلا دھڑ مفلوج ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عبداللہ کے مزید دو ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -