غیر ملکی ”فراڈیہ“ پاکستانی پولیس کے ہاتھ لگ گیا

غیر ملکی ”فراڈیہ“ پاکستانی پولیس کے ہاتھ لگ گیا
غیر ملکی ”فراڈیہ“ پاکستانی پولیس کے ہاتھ لگ گیا

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی”فراڈیئے“ کو دھرلیاہے ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونیوالا نائیجیرین باشندہ اوفورا متعدد شہریوں کو بے وقوف بناکر خطیر رقم لوٹ چکاتھا ۔ بیرون ملک لے جانے کا جھانسہ دے کر ملزم شہریوں سے رقم بٹورتاتھا۔ غیر ملکی فراڈیئے کو حراست میں لے کر اسلام آباد پولیس نے تفتیش شروع کردی جبکہ کئی اور ملزمان کی گرفتاری کا بھی امکان ظاہر کیاجارہاہے ۔

مزید : قومی


loading...